ملزم کو گرفتارنہ کرنے پر وکلاء نے عدالت کے گیٹ کو تالے لگادیئے

ملزم کو گرفتارنہ کرنے پر وکلاء نے عدالت کے گیٹ کو تالے لگادیئے

  

لاہور(نامہ نگار) وکیل کے بھائی پر قاتلانہ حملہ میں ملوث ملزم کو گرفتارنہ کرنے پر وکلاء نے ایک بار پھرسیشن عدالت کے گیٹ کو تالے لگادیئے،وکلاء نے سیشن عدالت کے تمام داخلی اورخارجی راستوں کوبند کردیاجس سے عدالتی عملہ اورسائلین اندر داخل نہ ہوسکے جبکہ وکلاء کی جانب سے جیل سے ملزموں کو عدالت لانے والی پولیس کی گاڑی کو بھی اندرداخل نہیں ہونے دیا گیا۔،وکلاء کا کہنا تھا کہ سید تقی الحسن نقوی ایڈووکیٹ کے بھائی علی شاہ پر قاتلانہ حملہ ہوا،تھانہ مناواں پولیس نے ملزم اختر نصیب اور دیگر کو گرفتار کیا اور پھر ساز باز کرکے چھوڑ دیا،وکلاء کا مطالبہ تھا کہ تھانہ مناواں پولیس وکلاء پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو فوری گرفتار کرے،جس پر سیشن جج لاہور نے لاہور بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کئے،فاضل جج کی جانب سے انصاف کی یقین دہانی پر وکلاء نے اپنا احتجاج ختم کردیا اور سیشن عدالت کے بند کئے گئے تمام داخلی اور خارجی راستے کھول دیئے۔

مزید :

علاقائی -