ایل جی الیکٹرانکس نے کاربن کا  اخراج ختم کرنے کا منصوبہ بنالیا

ایل جی الیکٹرانکس نے کاربن کا  اخراج ختم کرنے کا منصوبہ بنالیا

  

کراچی (پ ر) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے دنیا بھر میں اپنے آپریشنز میں کاربن کا اخراج  صفر پر لانے کے لئے زیرو کاربن 2030 اقدام کا اعلان کیا ہے۔  اپنی وسیع کاروباری حکمت عملی کو ہم آہنگ کرنے کے ساتھ ایل جی اپنے گلوبل آپریشنز میں مختلف اقدامات اور قابل تجدید توانائی کے ذریعے کاربن کا اخراج کم کرے گا۔ اس کاوش سے ایل جی اپنے کاربن کے اخراج میں کمی لائے گا جس سے ایل جی کو کاربن کے اخراج میں کمی لانے کے اپنے عالمی ہدف کے حصول میں مدد ملے گی۔ اس سلسلے میں ایل جی مختلف اقدامات اختیار کررہا ہے۔ ایل جی نے عالمی سطح پر پروڈکشن کے مقامات پر سال 2017 میں 2 ملین ٹن  کے قریب کاربن کا اخراج ریکارڈ کیا اور سال 2030 تک اسے 9 لاکھ 60 ہزار ٹن تک لے کر جائے گی۔ اس ضمن میں ایل جی اعلیٰ معیار کی جدید سہولیات اور ٹیکنالوجیز میں وسعت لانے کے لئے کوشاں ہیں تاکہ گرین ہاؤس گیس میں کمی کو ٹارگٹ کیا جائے اور پیداواری عمل کے دوران پیدا ہونے والے کاربن کے اخراج میں کمی لے کر آئے گی۔ ایل جی شمسی توانائی کی انرجی مصنوعات کی تنصیب میں وسعت لانے کے ساتھ بہترین کارکردگی کے چلرز اور انرجی مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) جیسی کاروباری ٹیکنالوجی کی سہولیات کے ذریعے کاربن کے اخراج میں کمی لائے گا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -