پاک بحریہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار، نیول چیف 

  پاک بحریہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار، نیول چیف 

  

اسلام آباد (آئی این پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، سی پیک اور گوادر بندرگاہ سے بے پناہ سمندری وسائل جڑے ہیں، ان سے ہمیں من حیث القوم استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں کورس کے شرکااور فیکلٹی ممبران سے خطاب کیا اس  دوران نیول چیف نے پاکستان نیوی سے متعلق اپنے وژن اور پاکستان نیوی کے جاری منصوبوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔نیول چیف نے کہا کہ ہم پاک بحریہ کو چاروں جہتوں میں ایک نا قابلِ تسخیر فورس بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ پاکستان کے میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ سی پیک اور گوادر بندرگاہ سے بے پناہ سمندری وسائل جڑے ہیں جن سے ہمیں من حیث القوم استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مزید کہا کہ وسائل کے حصول اور دنیا پر اپنی بالادستی قائم کرنے کے لئے ملکوں کے درمیان نئی صف بندیاں ہو رہی ہیں۔

نیول چیف

مزید :

پشاورصفحہ آخر -