چارسدہ میں مختلف حادثات کے دوران 3افراد جاں بحق

چارسدہ میں مختلف حادثات کے دوران 3افراد جاں بحق

  

چارسدہ(بیو رو رپورٹ) مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق ۔ موٹر سائیکل سوار باپ , بیٹا ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ۔جائیداد کے تنازعہ پر ماموں نے بھانجے کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق فضل سید ولد مفتاح جان اور اس کا نوجوان بیٹا واحد شاہ سکنہ تیبانہ ڈھیرے موٹر سائیکل پر درگئی جارہے تھے کہ شاخ نمبر 6 کے قریب موٹر کار 8986 ایکس ایل آئی نے تیز رفتاری کے باعث ٹکر ماری جس کی وجہ سے دونوں باپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے انہیں ہسپتال لے جایا جارہاتھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئے واقعہ کے بعد موٹر کار ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔دوسرے واقعہ میںتھانہ ترناب کے حدود میں ملزم نوراللہ ولد فضل مولا نے فائرنگ کرکے اپنے بھانجے یاسین ولد نور حکیم کو قتل کردیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -