ٹانک میں ڈی پی او کا مختلف  بازاروں کا دورہ ،ٹریفک کا جائزہ

ٹانک میں ڈی پی او کا مختلف  بازاروں کا دورہ ،ٹریفک کا جائزہ

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک محمد عارف نے ٹانک بازار میں ٹریفک کے بے پناہ رش اور ناجائز تجاوزات کی وجہ سے درپیش مسائل اور عوامی شکایات کے پیش نظر ٹریفک چوک ٹانک بازار کا دورہ کیا اور بڑی چوراہوں پر تمام صورت حال کا از خود جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی اےس پی ہیڈ کوارٹر مہر علی شاہ اور انچارج ٹریفک رحمت خان بھی موجود تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی کی دوکانداروں اور مختلف چھابڑی فروشوں کو سڑک سے تجاوزات ہٹانے اور ٹریفک کی بحالی قائم کرنے کا فوری حکم بھی دیا اس سلسلہ میں تمام متعلقہ افراد کو وراننگ جاری کی گئی کہ سڑک پر غیر قانونی پارکنگ تجاوزات اور کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی اور ان کے خلاف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک نے متعلقہ ٹریفک وارڈن پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ ٹانک بازار میں ناجائز تجاوزات کو کسی صورت برداشت نہےں کےا جائےگا اس سلسلہ میں ڈرائیور حضرات اور موٹر سائیکل سواروں کو خصوصی مہم کے زریعے اپنی لائن استعمال کرنے ،ٹریفک وارڈن پولیس کی ہدایات پر عمل کرنے ہلمٹ اور سیٹ بلٹ استعمال کرنے کی ہدایات دی جائیں عمل نہ کرنے پر مجوزہ قوانین کے تحت کارواءعمل میں لائی جائےگی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ٹانک کے عوام سے بھی اس سلسلہ میں ٹریفک وارڈن پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی تاکہ بہتر ٹریفک اور کشادہ سڑکوں کے زریعے عوام کی زندگی میں بہتری اور سکون لایا جاسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -