معروف ماہر تعلیم پروفیسر عبدالوہاب ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن تعینات

معروف ماہر تعلیم پروفیسر عبدالوہاب ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن تعینات

  

پبی (نما ئندہ پاکستان)معروف ماہر تعلیم پروفیسر عبدالوہاب ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن تعینات کردئیے گئے۔ انہوں نے گذشتہ روز اپنے عہدے کا چارج لیکر کام کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف ماہر تعلیم پروفیسر عبدالوہاب ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن تعینات کردئیے گئے۔ پروفیسر عبدالوہاب گورنمنٹ کالجز میں تدریس اورانتظامی امور کا32 سال کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔پروفیسر عبدالوہاب صوبے کے متعدد کالجز میں بطور پرنسپل اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ 2008 سے 2013 تک وہ وزارت ماحولیاتی تبدیلی میں ڈائریکٹر زوآلوجیکل سروے کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔انہوں نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد پاکستان سے ایم ایس سی بیالوجیکل سائنسز میں ڈگری حاصل کی۔جبکہ اسی یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔پروفیسر عبدالوہاب ریسرچ کے شعبے میں بھی وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کے مقالے کئی ملکی اور بین الاقوامی جریدوں میں شائع ہو چکے ہیں۔ چارج لینے کے بعد انہوں نے سرکاری کالجز میں وسیع اصلاحات اور بی ایس پروگرام کی ترویج کو مذید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری کالجز کو معیاری ادارے بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -