حلیب فوڈزاور رزق فاﺅنڈیشن  کی خصو صی شراکت داری 

حلیب فوڈزاور رزق فاﺅنڈیشن  کی خصو صی شراکت داری 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں فوڈ اینڈ بیوریج کی معروف کمپنی حلیب فوڈز نے عید کی خوشیوں کو مزید فروغ دیتے ہوئے رزق فاﺅنڈیشن کے ساتھ شراکت داری قائم کر لی ۔اس اقدام کے تحت حلیب فوڈز نے اپنے غذائیت اور مزے سے بھرپو ر فلیور ڈ ملک فلیوا کے 12,000پیک کو معاشرے کے مستحقین افراد میں تقسیم کیا ہے ۔ اپنے صارفین کی غذائیت اور صحت کا خاص خیال رکھتے ہوئے حلیب فوڈز نے ہمیشہ پاکستان میں غذائیت کی قلت کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے ۔ غذائی قلت کا سامنا کرنے والے طبقے کے لیے بھوک مٹاﺅ مہم ایک انتہائی احسن اقدام ہے ۔رزق فاﺅنڈیشن پاکستانی معا شرے میں موجود غریب افراد کے لیے اپنے چار فوڈ بینک کے ذریعہ 200,000 کلو گرام سے بھی زائد کی ایسی خوراک تقسیم کر چکے ہیںجس کو ضائع ہونے سے بچایا گیا ہے ۔ اس شراکت داری کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ، سی ای او ، حلیب فوڈز، میموش خواجہ نے کہا کہ، '©' رزق فا¶نڈیشن کے ساتھ اس شراکت داری پر ہمیں بہت خوشی ہے کیونکہ یہ تنظیم بہتر پاکستان کے لئے ہمارے نقطہ نظر کے مطابق کام کررہی ہے اور ہم اس طرح کے پلیٹ فارمز کو فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے''۔سمیع قہار ، ہیڈ آف مارکیٹنگ ، حلیب فوڈز نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ، ''فلیوا ذائقہ اور غذائیت کا ایک منفرد مرکب پیش کرتا ہے جو ہڈیوں اور مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے تمام ضروری غذائیت فراہم کرتا ہے۔اس شراکت داری کے ذریعے ہم ایک صحت مند پاکستان بنانے کی طرف اپنا حصہ ادا کر سکیں گے۔ ''

مزید :

پشاورصفحہ آخر -