شارع فیصل بلڈنگ کے جنریٹر  میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

شارع فیصل بلڈنگ کے جنریٹر  میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

  

کراچی (کرائم رپورٹر)شارع فیصل پر بلڈنگ میںجنریٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعدآگ پر قابو پالیا۔تفصیلات کے مطابق فیروزآباد کے علاقے میں واقع بلڈنگ کے جرنیٹر میں اچانک آگ بھڑک اوٹھی ، واقع کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ عملہ موقع پر پہنچ گیا ، ترجمان فائربریگیڈ کا کہنا تھا کہ آگ شاہراہ فیصل پر واقع شاہین ٹاور کی دوسری منزل میں علی ایسوسی ایٹس کے آفس میں وضو خانے میں رکھے ہوئے جنریٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دھواں بھر جانے کے باعث آفس میں موجود وعملے کی حالت غیر ہوگئی تاہم فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر ریکسیو کرکے عمارت میں موجود خواتین و مرد عملے کو باہر نکال کر دو گھنٹے کی جدو جہد کے بعد قابو پا لیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -