کراچی ،کیماڑی میں گھر  سے پھندا لگی لاش برآمد

کراچی ،کیماڑی میں گھر  سے پھندا لگی لاش برآمد

  

 کراچی (کرائم رپورٹر)کیماڑی کے علاقے سکندرآباد میں گھر سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔تفصیلات کے مطابق جیکسن تھانے کی حدود گلشن سکندر آباد ابراہیم مسجد کے قریب گھر سے ایک شخص کی پھندالگی لاش ملی ہے جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر ریسکیو ایمبولنس کے ذریعے اسپتال منتقل کیاگیا،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 45سالہ الطاف حسین ولد محسن خان کے نام سے کی گئی ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق متوفی نے پھندا لگا کر خود کشی کی ہے تاہم پولیس کی جانب سے تمام زاویے سے واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -