سرکلر ریلوے کی بحالی کے لئے اقدامات کئے جائیں،کوکب اقبال 

سرکلر ریلوے کی بحالی کے لئے اقدامات کئے جائیں،کوکب اقبال 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کنزیومرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے چیئر مین کوکب اقبال نے کہا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت دنیا بھر میں وہاں کے شہری زیادہ تر ریل سے سفر کرتے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف سڑکوں پر ٹریفک کے حادثات کم ہوتے ہیں بلکہ انہیں آمد و رفت میں بھی آسانی ہوتی ہے کوکب اقبال نے کہا کہ کراچی سمیت پاکستان بھر میں بھی ذرائع آمدو رفت میں بہتری لانے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ریلوے کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے تاکہ ریلوے کی آمدنی میں اضافہ ہو اور شہر ی ریل سے سفر کرنے کو ترجیحی دیں کوکب اقبال نے کہا کہ شہریوں کی جانب سے موٹر سائیکلوں اور چھوٹی گاڑیوں کے استعمال سے سڑکوںپر ٹریفک کا دباﺅ بڑھنے سے حادثات میں اضافہ ہوا ہے اور ٹریفک جام رہنے کے واقعات بھی روزمرہ کا معمول بن گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹریفک حادثات میں قیمتی جانوں کا ضیاع تشویش ناک ہے زیادہ تر حادثات ڈرائیورز کی لاپروائی اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے سے ہوتے ہیں اور ہمارے یہاں جتنے افراد دہشتگردی میں ہلاک نہیں ہوئے اس سے کہیں زیادہ لوگ ٹریفک حادثات کی نظر ہوجاتے ہیں کوکب اقبال نے کہا کہ ٹریفک حادثات سے بچاﺅ کے لئے عوام میں شعور بیدار کر نے کی ضرورت ہے جس کے لئے اسکولز ،کالجز اور یونیورسٹیز میںلیکچرز اور سیمینار کرائے جائیں تاکہ ہر عمر کے شہری میں ٹریفک کے اصولوں کو اپنانے کا شعور پیدا ہو اور وہ ایک اچھا شہری بن سکے انہوں نے کہا کہ سابق صدر جنرل ضیاءالحق نے بتایا تھا کہ وہ ترکی کے دورے پر تھے انہوں نے وہاں دیکھا کہ رات دو بجے جب کوئی ٹریفک اہلکار سڑک پر نہیں تھا مگر اس کے باوجود لال بتی جلنے پر ٹریفک ر ک گئی تھی جس سے وہاں کے شہریوں کے ٹریفک کے اصولوں پر چلنے کا پتہ چلتا ہے جبکہ پاکستا ن میں سرخ بتی پر سگنل توڑنے والے نوجوان کے لئے سرخ بتی اس کی زندگی کے لئے خطرے کا نشان بن جاتی ہے مگر اس کے باوجود بھی نوجوان اس کی زرا بھی پرواہ نہیں کر تے جس کی وجہ سے حادثات میں ان کی زندگی کا خاتمہ ہوجاتا ہے اور والدین سر پیٹتے رہ جاتے ہیں کوکب اقبال نے کہا کہ ٹریفک کے اصولوں کی خلاف ورزی جرم ہے اس لئے اس طرح کے جرائم سے عوام کو بچنا چاہئے تاکہ ان کی اپنی اور دوسروں کی زندگی کو محفوط بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی کے لئے جگہ جگہ سائن بورڈ اور بینرز آویزاں کئے جائیں اور ہر گاڑی کے پیچھے ٹریفک کا کوئی ایک اصول تحریر کیا جائے تاکہ عوام میں ٹریفک آگاہی مہم کے بہتر نتائج برآمد ہو سکیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -