کراچی،سیکورٹی گارڈ سے  گولی چل گئی، پھل فروش زخمی

کراچی،سیکورٹی گارڈ سے  گولی چل گئی، پھل فروش زخمی

  

کراچی (کرائم رپورٹر)گزری کے علاقے میں سیکورٹی گاڈر سے اتفافیہ گولی چلنے سے پھل فروش زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزری کے علاقے فیز 4 اسٹریٹ نمبر 19 پر اتفاقیہ گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا، جسے طبی امداد کے لئے ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہان پر مضروب کی شناخت 40 سالہ قمر زماں ولد غلام حسین کے نام سے ہوئی، ایس ایچ او گزری خان محمد نے بتایا ہے کہ سیکورٹی گارڈ کی ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد پھل فروش کے ساتھ بیٹھ کر چائے پی رہا تھا کہ سیکورٹی گارڈ سے اچانک گولی چل گئی اور پھل فروش کے پاؤں میں جا لگی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد فراہم کرنے کے لیے فوری طورپر قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -