محکمہ معدنیات کے کمشنر یٹ کی جانب سے مالا کنڈ اور پشاور ڈویژن کی ایکسائز ڈیوٹی کی نیلامی

محکمہ معدنیات کے کمشنر یٹ کی جانب سے مالا کنڈ اور پشاور ڈویژن کی ایکسائز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی کی ہدایت پر معدنیات کے کمشنریٹ نے پشاور کے ایکسائز ڈیوٹی کا ٹھیکہ 5 کروڑ 45 لاکھ روپے میں نیلام (اکشن) کر دیا جو کہ پچھلے سال 4 کروڑ 86 لاکھ روپے میں نیلام کیا گیا تھا۔  جبکہ مالاکنڈ ڈویژن کی ایکسائز ڈیوٹی کا ٹھیکہ 3 کروڑ روپے میں نیلام ہوا، جو کہ پچھلے سال 1 کروڑ 93 لاکھ روپے میں نیلام ہوا تھا۔ اس طرح دونوں ٹھیکوں مین پچھلے سال کی نسبت 1 کروڑ 67 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔ وزیر معدنیات نے کہا کہ محکمہ معدنیات کو ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں مالی سال 2020-2019 کے لئے 12 کروڑ کا ہدف ملا تھا۔ جن میں صرف 2 ڈویژن سے 8 کروڑ 45 لاکھ روپے کا ریوینیو حاصل ہوا جبکہ 5 ڈویژن ابھی باقی ہیں۔جس کی نیلامی بھی جلدی کی جائے گی۔ وزیر معدنیات نے کہا کہ معدنیات سے حاصل ہونے والی آمدنی صوبے کے غریب عوام کی صحت و تعلیم اور دیگر سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے معدنیات کی  دریافت کے لئے چین اور دوسرے ممالک سے نئی ٹیکنالوجی منگوائی ہے جس کے پہنچنے سے معدنیات کے نکالنے کی شرح میں مزید اضافہ  ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ صوبہ میں معدنیات کی کٹنگ اور پالشنگ کے کارخانے بھی لگائے جائیں گے۔ جس سے مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع  پیدا ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پشاور میں جیم سٹون کے لئے لیبارٹری بھی جلد قائم کی جائے گی۔