ایبٹ آباد میں شہریوں کی سہولت کیلئے سی پیک کے تحت انٹر چینج تعمیر کیا جائیگا:کمشنر ہزارہ

ایبٹ آباد میں شہریوں کی سہولت کیلئے سی پیک کے تحت انٹر چینج تعمیر کیا ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ایبٹ آباد کے شہر یوں کی سہولت کے لئے سی پیک (مو ٹر وے)سے سبزی منڈی اور فوڈ گو دام تک 1.2کلو میٹر لمبا انٹر چینج تعمیر کیا جائے گا جس کے لئے فز یبلٹی ڈیزائن تیا ر کر لیا گیا ہے۔ انٹر چینج کے مجوزہ مقام اور ڈیزائن کی با قا عدہ منظوری منگل کے روز کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کے زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں دی گئی جس میں ضلعی مصالحتی کمیٹی کے سر براہ جنر ل(ریٹا ئر ڈ)ایا ز سلیم رانا، سی پیک کے چا ئنیز حکام اور نیشنل ہائی وے اتھار ٹی، پختونخوا ہائی وے اتھارٹی، سی اینڈ ڈبلیو و ریو نیو کے متعلقہ افسران نے شر کت کی۔ اجلاس کے دوران مجوزہ انٹر چینج کے ڈیزائن اور تخمینہ لا گت پر مبنی دستاویزی رپورٹ پیش کی گئی جو کمشنر ہزارہ کی ہدایت پر چا ئینز انجنیئروں، این ایچ اے، پی کے ایچ اے، سی اینڈ ڈبلیو اور ریو نیو کے محکموں نے مشترکہ طور پر تیار کی۔ کمشنر ہزارہ نے انٹر چینج کے لئے تجویز کئے گئے مقام کو ایبٹ آباد کے شہر یوں کے لئے مو زوں ترین قرار دیتے ہوئے مختصر وقت میں انٹر چینج کے لئے امکانی رپورٹ تیار کرنے کے حوالے سے چائینز حکام اور مقام تعمیراتی محکموں کی کا و شوں کی تعر یف کی۔ کمشنر ہزارہ نے یقین دلایا کہ وہ بد ھ کے روز خود پشاور جا کر یہ رپورٹ صو بائی حکو مت کو پیش کر یں گے تا کہ اسے آئندہ صو بائی بجٹ کے سا لا نہ تر قیا تی پر و گرام میں شامل کرایا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صو بائی وزیرمواصلات و تعمیرات پہلے ہی ایبٹ آبادکے لئے مو ٹر وے انٹر چینج پر آماد گی ظا ہر کر چکے ہیں۔ سید ظہیر الا سلام نے اس امر پر اطمینان کاا ظہار کیا کہ مجوزہ انٹر چینج کی تعمیر سے کو ئی مقامی آبادی یانجی تعمیرات متاثر نہیں ہوں گی کیو نکہ مجوزہ ڈیزائن میں ایک پل بھی شامل ہے جو وسیع بر ساتی نالے پر تعمیر کیا جائے گا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -