ملک لوٹنے والوں کی گرفتاری خوش آئند ہے،فواد چوہدری

ملک لوٹنے والوں کی گرفتاری خوش آئند ہے،فواد چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)  وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک لوٹنے والے لٹیروں کی گرفتاری خوش آئند ہے‘ حمزہ‘ زرداری گرفتاری کا حکم آزاد عدلیہ نے دیا‘ شریف‘ زرداری فیملی نے ملک کے اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک منتقل کئے جس کی وجہ سے آج ملکی معیشت سخت دباؤ اور غریب عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے جس کے ذمے دار یہ دو خاندان ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری پر مقدمات پی ٹی آئی حکومت نے نہیں بنائے بلکہ یہ مقدمات خود انہی دونوں سیاسی پارٹیوں نے  ایک دوسرے کو بلیک کرنے کیلئے  بنائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے نے پانچ ہزار جعلی اکاؤنٹس کا پتہ چلایا جس سے معلوم ہوا کہ یہ تمام پیسہ 31اکاؤنٹس میں جارہا ہے جو زرداری اور بلاول کے تھے۔ یہ پیسہ زرداری خاندان کا نہیں بلکہ غریب سندھیوں کا تھا جو لوٹ مار کرکے لندن‘ دبئی اور بیرون ممالک غیر قانونی طور پر منتقل کیا جارہا تھا۔ اسی طرح نواز شریف اور حمزہ بھی لوٹ مار میں برابر کے شریک تھے جو پیسہ غربت کے خاتمے کے لئے لگنا چاہئے تھا وہ دونوں خاندانوں کی لوٹ مار میں چلا گیا۔
 فواد چوہدری