ممبر الیکشن کمیشن کے ہر امیدوار پر باہمی مشاورت ضروری

ممبر الیکشن کمیشن کے ہر امیدوار پر باہمی مشاورت ضروری

  

اسلام آباد(آئی این پی ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کیلئے نظرثانی شدہ نام وزیراعظم عمران خان کو بھجو ادئیے،شہبازشریف کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں سندھ سے سینئر وکیل خالد جاوید اور جسٹس (ر)عبدالرسول میمن اور جسٹس (ر)نور الحق قریشی جبکہ بلوچستان سے صلاح الدین مینگل، شاہ محمد جتوئی اور رو¿ف عطا کا نام تجویز کیا گیا ہے۔شہباز شریف کی جانب سے خط میں مزیدلکھا گیا ہے کہ انتخاب کیلئے ہر امیدوار پر تفصیلی باہمی مشاورت ضروری ہے، اتفاق رائے کےلئے مخلصانہ، سنجیدہ اور حقیقی مشاورت ہونی چاہیے، حقیقی مشاورت نہ ہوئی تو آئینی ذمہ داری ادا نہیں ہوگی۔شہبازشریف نے خط میں لکھا کہ آپ نے سابقہ نامزدگیوں پر جھوٹے، بے بنیاد الزامات لگائے اور خلاف رائے دی، آپ نے اپنے وزیرخارجہ کے خط میں نامزد شخص کو ہی بعد میں نااہل قرار دیا لہٰذا میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسی رائے نہ دوں جس سے کسی کی دل آزاری ہو، آپ کے نامزد کردہ افراد کے ناموں پر میں نے تفصیلی غور و خوض کیا ہے، درخواست ہے کہ آپ ان ترمیم شدہ ناموں پر سنجیدگی سے غور کریں۔

الیکشن کمیشن ممبران 

مزید :

صفحہ اول -