پہنچی وہیں پر خاک جہاں کا خمیر تھا،بڑی گرفتاریاں ہوگئیں،اللہ تعالیٰ کو پاکستان پر رحم آ گیا:وزیر اعظم
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے بڑی گرفتاریاں ہوگئیں، اللہ تعالی کو پاکستان پر رحم آگیا،مہذب معاشرے میں چھوٹے بڑے کےلئے الگ قانون نہیں ہوتا،جو لوگ پکڑے جارہے ہیں اس سے ہمیں فائدہ ہوگا،گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی پارلیما نی پارٹی کا اجلاس جاری تھا کہ اس دوران انہیں لندن میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی گرفتاری سے آگاہ کیا گیا جس پر ان نے کہا جو لوگ پکڑے جارہے ہیں اس سے ہمارے بیانیہ کو تقویت ملے گی،اس دوران ارکان اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان سے ترقیاتی فنڈز جاری نہ ہونے پر شکایتوں کے انبار لگادیے جس پر عمران خان نے ارکان کو جلد فنڈ ز جاری کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم نے اس موقع پر اپوزیشن کی گرفتاریوں پر دلچسپ تبصرہ بھی کیا اور کہا ©” پہنچی وہیں پر خاک جہاں کا خمیر تھا “ مہذب معاشرے میں چھوٹے بڑے کےلئے الگ قانو ن نہیں ہوتا، اسلئے نئے پاکستان میں بھی اب سب کےلئے یکساں قانون ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا چھوٹے طبقے کےلئے بجٹ میں خصوصی مراعا ت رکھ رہے ہیں، سماجی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائےگی۔
عمران خان