پیپلزپارٹی لائرز فورم کراچی ڈویژن کا ہنگامی اجلاس

پیپلزپارٹی لائرز فورم کراچی ڈویژن کا ہنگامی اجلاس

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی لائرز فورم کراچی ڈویژن کا ہنگامی اور اہم ترین اجلاس کے صدر قاضی محمد بشیر کی قیادت میں کراچی بار ایسوسی ایشن کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا،جس میں پیپلزپارٹی لائر فورنم سندھ کے جنرل سیکریٹری راشد حسین نقوی اور کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری شرف الدین جمالی،انفارمیشن سیکریٹری راحت فضل چوہدری اور ضلعی صدر درد محمد شاہ،حفیظ قادری سمیت کثیر تعداد میں وکلاء جن میں نوشاد بیر،لیاقت علی خان گبول ایڈوکیٹ،شازیہ مغل ایڈوکیٹ،شاکر ہ صدیقی ایڈوکیٹ،سادات حسین ایڈوکیٹ،اشفاق تنولی ایڈوکیٹ،اصغرآزاد ایڈوکیٹ،شفیق بڑ ایڈوکیٹ،گل خان ایڈوکیٹ ودیگر وکلاء نے شرکت کی،اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے قاضی محمد بشیر نے کہا کہ ہم سابق آصف علی زرداری کی گرفتاری کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے خلاف بنائے ہوئے جھوٹے،من گھڑت اور بے بنیاد مقدمات کو ختم کر کے ان کو رہا کیا جائے،انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور ہماری پارٹی قیادت پر کرپشن کے جھوٹے الزامات لگا کر نیب کے زریعے جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے اور اس کی جڑیں عوام میں مضبوط ہیں،پیپلزپارٹی لائرز فورم سندھ کے جنرل سیکریٹری راشد حسین نقوی نے کہا کہ ماضی میں بھی ہماری قیادت نے جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا اب بھی ہر قسم کے جھوٹے مقدمات کا سامنا کرنے کو تیار ہیں،پیپلزپارٹی لائرز فورم کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری شریف الدین جمالی نے کہا کہ پیپلزپارٹی لائرزفورم ہر سطح پر پارٹی قیادت کے ساتھ ہے اور ہمارے وکلاء ہر اول دستے کا کردار اداکریں گے اور ہم سابق صدر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں،لیاقت علی خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے اور کی جڑیں عوام میں مضبوط ہیں اس طرح کے جھوٹے مقدمات سے ہماری قیادت کو ڈرایا دھمکایا نہیں جاسکتا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -