نیب زرداری کو گرفتار کرکے اب الزامات تیار کررہی ہے، نفیسہ شاہ 

 نیب زرداری کو گرفتار کرکے اب الزامات تیار کررہی ہے، نفیسہ شاہ 

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ یہ کیسی کرپشن کیخلاف مہم ہے کہ صرف اپوزیشن راہنما گرفتار ہورہے ہیں۔ ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ نیب آصف زرداری کو گرفتار کرکے اب الزامات تیار کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ نیب ابھی تک آصف زرداری پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکی۔انہوں نے کہاکہ ممکنہ سیاسی تحریک سے خوفزدہ حکومت کرپشن کے نام پر اپوزیشن راہنماؤں کو گرفتار کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اسٹاک مارکیٹ ڈوب رہی ہے، ڈالر بڑھ رہا ہے مگر حکومت کو اپوزیشن کی فکر ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی حکومت نے ریکارڈ قرضے لے کر ملک کی معاشی کمر توڑدی۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو نوشتہ دیوار نظر آرہا ہے، عمران خان بوکھلا چکا ہے۔

 نفیسہ شاہ 

مزید :

صفحہ اول -