گورنرسندھ عمران اسماعیل سے علی احمد مہر کی ملاقات

  گورنرسندھ عمران اسماعیل سے علی احمد مہر کی ملاقات

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ عمران اسماعیل نے گھوٹکی کے حلقہ 205 - NA ٹو کے امیدوار علی احمد مہرسے کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں جی ڈی اے کے ممبر صوبائی اسمبلی علی گوہر خان مہر بھی موجود تھے۔ملاقات میں گورنرسندھ نے حلقہ NA-205 ٹو کے امیدوار علی احمد مہر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو نوجوان قیادت علی احمد مہر سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اوروزیر اعظم کا وژن بھی نوجوان قیادت کو آگے لانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہر خاندان کا ملک کے لیے گراں قدر خدمات کے سب معترف ہیں اور علی احمد مہر گھوٹکی کے مسائل حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ گورنرسندھ نے علی احمد مہر کو یقین دہانی کرائی کہ صاف شفاف انتخابات ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -