سلیکٹڈ وزیراعظم کے حوصلے پست ہو چکے سیاستدانوں کی گرفتایوں سے کٹھ پتلی حکومت مضبوط نہیں ہوگی‘بلاول بھٹو

سلیکٹڈ وزیراعظم کے حوصلے پست ہو چکے سیاستدانوں کی گرفتایوں سے کٹھ پتلی حکومت ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے پیپلزپارٹی بی این پی کے چھ نکات کو بالکل درست سمجھتی ہے، بلوچستان کے عوام کی ہمیشہ حق تلفی کی گئی ہے،ان کے زخموں کا مداوا کئے بغیر ملکی ترقی کا ہر تصور ناپائیدا ر ہوگا، پیپلزپارٹی نے آغاز حقوق بلو چستا ن دیکر بلوچ عوام کو حقوق کی فراہمی کی ابتدا کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں زرداری ہاؤس میں ملاقات کرنیوالے بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل سے کیا، اس اہم ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو،بدترین معاشی صورتحال کے تناظر میں پیدا ہونیوالی عوامی بے چینی اور ردعمل بھی زیربحث آئی۔سردار اختر مینگل نے کہا سابق صدر آصف زرداری کی گر فتاری پر اظہار یکجہتی کیلئے آپ کے پاس آیا ہوں،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یکجہتی پر سردار اختر مینگل کا شکریہ ادا کیا،سردار اختر مینگل نے کہا حکومت 10 ماہ میں بی این پی کے چھ نکات پر عملدرآمد نہیں کرسکی،اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا پاکستان پیپلزپارٹی کو اس بات کا بخوبی احساس ہے اہل بلوچستان کی ہمیشہ حق تلفی کی گئی،بدقسمتی سے پیپلزپارٹی کی جانب سے بلوچ عوام کو حقوق کی فراہمی کے سلسلے کو آئندہ حکومتوں نے روک دیا، ورنہ آج صورتحال مختلف ہوتی۔اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا سیاستدانوں کی گرفتایوں سے کٹھ پتلی حکومت مضبوط نہیں ہوگی،سلیکٹڈ وزیر آعظم کے حوصلے پست ہو چکے ہیں۔

بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -