وزیر اعلیٰ محمود خان مشیر کامران بنگش کی رہائش گاہ پر گئے 

وزیر اعلیٰ محمود خان مشیر کامران بنگش کی رہائش گاہ پر گئے 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان منگل کے روز پشاور میں معاون خصوصی برائے سائنس وٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے کامران بنگش سے ان کی اہلیہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔وزیراعلی کچھ دیر وہاں رہے اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔انہوں نے اس موقع پر سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ حق تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر واستقامت سے برداشت کرنے کی توفیق بخشے۔دریں اثناء معاون خصوصی سے انکی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ خیبرپختونخوا امداداللہ نے بھی کامران بنگش سے انکی رہائش گاہ پر تعزیت کی۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور انکے پسماندہ گان کو غم کا یہ صدمہ صبر واستقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔(آمین)

مزید :

صفحہ اول -