صوبائی وزیر قانون کی کامران  بنگش کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت

صوبائی وزیر قانون کی کامران  بنگش کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور اور انسانی حقوق سلطان محمد خان بروز منگل پشاور میں، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش کی رہائش گاہ گئے  جہاں انہوں نے کامران بنگش کی اہلیہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی وہ  کچھ دیر وہاں رہے۔انہوں نے اس موقع پر سوگواران سے دلی ہمدردی اور اظہار غم کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی خالد خان مومند بھی موجود تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -