ملک میں قدرتی وسائل اور افرادی قوت کی کوئی کمی نہیں:محمد اشتیاق ارمڑ

ملک میں قدرتی وسائل اور افرادی قوت کی کوئی کمی نہیں:محمد اشتیاق ارمڑ

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے کہاہے کہ ملک میں قدرتی وسائل اور افرادی قوت کی کوئی کمی نہیں ہے تمام دستیاب وسائل کو نوجوان طبقہ کے بہتر مستقبل کے لئے استعمال میں لائیں گے ملک میں حقیقی تبدیلی نواجوان لا سکتے ہیں  نوجوان طبقہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں یوتھ ناظم ترناب فارم آفتاب کی قیادت میں ان سے ملاقات کرنے والے وفدسے بات چیت کے دوران کیا۔ وفد نے صوبائی وزیر کودرپیش عوامی مسائل سے آگاہ کیا جس میں علاقے میں صحت و تعلیم اور دیگر سماجی مسائل شامل تھے صوبائی وزیر نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی کو شش ہے کہ موجودہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے نوجوانوں کو بہتر مواقع فراہم کرے اورزیادہ سے زیادہ ریلف فراہم کریں۔ انہوں نے کہاکہ کرپٹ اور قومی و سائل غصب کرنے والوں کو ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا انہوں نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا تھا نوجوان جو ملک کو قمیتی اثاثہ ہیں انہیں مثبت سرگرمیوں سے دور کھا گیا مگر ایسا نہیں ہو گا موجودہ حکومت نوجوان طبقہ کو بہتر اور شاندار مواقع فراہی کرے گی تاکہ و ہ زیادہ سے زیادہ مثبت  سر گر میوں میں حصہ لے سکیں انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ بد عنوان کا قلع قمع کرنے کے لئے متحد رہیں اور اس ضمن میں موجودہ حکومت کا بھر پور ساتھ دیں۔  

مزید :

پشاورصفحہ آخر -