نوشہرہ،جے یو آئی کا ڈی ای او ایجوکیشن کے رویہ کیخلاف آج مظاہرہ ہوگا

نوشہرہ،جے یو آئی کا ڈی ای او ایجوکیشن کے رویہ کیخلاف آج مظاہرہ ہوگا

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ نے ڈی ای او ایجوکیشن کے روئیے کے خلاف آج دس بجے شوبرا چوک میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا جس میں جمعیت علماء اسلام کے عہدیداران اور کارکن بھرپور شرکت کریں گے اور ڈی ای او ایجوکیشن کے ناروا اور غیرمنصفانہ روئیے کے خلاف شوبرا چوک مین جی ٹی روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کریں گے اور ان کے خلاف دھرنا دیں گے ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام کے جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی، قاری ریاض اللہ، قاری عمران، فضل اکبر باچا، ناصر یوسفزئی اور دیگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلع نوشہرہ ایجوکیشن کے موجودہ ڈی ای او کا عوام اور والدین سے غیرمنصفانہ رویہ اور سکول میں بچوں کو پینٹ شرٹ پہنچنے پر مجبور کرنے پر ہم بھرپور احتجاج کرتے ہیں کیونکہ یہ پرائیویٹ سکول نہیں بلکہ سرکاری سکول ہے اس لئے ہم پینٹ شرٹ پہننے کا فیصلہ ہم کسی صورت تسلیم نہیں کرتے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -