تخت بھائی میں 11 سالہ لڑکے  سے بدفعلی کا ملزم گرفتار

 تخت بھائی میں 11 سالہ لڑکے  سے بدفعلی کا ملزم گرفتار

  

تخت بھائی (نما ئندہ پاکستان )تخت بھائی پولیس کی کامیاب اور بروقت کاروائی 10/11 سالہ معصوم بچے کے ساتھ ریپ کرنے والا ملزم گرفتار۔واقعہ تخت بھائی کے نواحی علاقہ قدرت آباد میں پیش آیا تھا۔اس سلسلے میں میڈیا کے نمائیندوں کو پریس بریفینؤگ دیتے ہوئے اے ایس پی تخت بھائی سرکل ضیا ء اللہ نے کہا کہ جنسی تشدد کا شکار ہونے والے بچے کے والد نے تخت بھائی تھانے میں درخواست دی کہ اس کا  بیٹا 10/11 سالہ  جواد ظہر کا نماز پڑھنے کے بعد واپس گھر ارہا تھا کہ راستے میں پہلے سے موجودملزم شہزاد ولد غفور ساکن بلامبٹ دیر حال قدرت آباد نے زبردستی خالی مکان پر لے جاکر اپنے ہوس کا نشانہ بنایااورملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ اے ایس پی ضیاء اللہ کاکہنا تھا کہ واقعہ سے متعلق مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گء۔مذکورہ ٹیم نے جدید سائنسی خطوط کے زریعیملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔اوراس کے ساتھ ہی ڈاکٹروں کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ملزم کے خلاف پی پی377 اورسی پی اے53 کے تحت مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کر دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -