آئندہ جنگیں اسلحہ کی بجائے قلم اور کتاب پر لڑی جائیں گی:ای ڈی او شیر گڑھ

آئندہ جنگیں اسلحہ کی بجائے قلم اور کتاب پر لڑی جائیں گی:ای ڈی او شیر گڑھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ(نامہ نگار)سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر تخت بھائی زبیر خلیل نے کہا ہے کہ آئندہ جنگیں اسلحے کی بجائے قلم اور کتاب پر لڑی جائیگی اور دنیا پر وہی قومیں حکمرانی کریں گی جو زیادہ تعلیم یافتہ ہوں اس لئے اسا تذہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیکر بچوں کو مستقبل میں آنیوالے چیلنجز کے لئے تیار کریں کیونکہ پاکستان کا مستقبل ان بچوں سے وابستہ ہے یہی  بچے بڑے ہوکر دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرسکتا ہے اس لئے ہمارے لئے سب پہلے اور اہم قوم کے بچے ہیں  بچوں کے تعلیم اور تربیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جی پی ایس نمبر 2شیرگڑھ میں ایس ڈی ای او مردان انور خان گگیانی کے اعزاز میں منعقدہ اساتذہ کی تقریب سے اپنے خطاب میں کیا تقریب سے اے ڈی او سرکل شیرگڑھ خالد خان،تنظیم اساتذہ  ضلع مردان کے صدر اختر حسین اور ایس ڈی ای او مردان انور خان گگیانی نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ اساتذہ معماران قوم ہے اور پیغمبرانہ پیشے سے تعلق رکھتا ہے اس لئے اساتذہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہیں کہ نئی نسل کو جدید تعلیم کی زیور سے آراستہ کریں  تاکہ مستقبل میں پاکستان کو مخلص،تعلیم یافتہ اور دیانتدار قیادت مل سکے اور پاکستان کا نام دینا میں روشن ہوسکے