پشاور،سٹریٹ کرائم میں متعدد گرفتار قبضہ سے مال مسروقہ برآمد

پشاور،سٹریٹ کرائم میں متعدد گرفتار قبضہ سے مال مسروقہ برآمد

  

پشاور(کرا ئمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیوں کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے مسروقہ موبائل فونز، موٹر سائیکل، موٹر کار، طلائی زیورات اور دیگر اشیاء برآمد کر لی، اسی طرح پشاور پولیس نے مختلف علاقوں میں سرگرم موٹر سائیکل چوروں کے خلاف  عید کے فورا بعدکریک ڈاون کرتے ہوئے دوملزمان کو بھی گرفتار کر لیا، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل چوری میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے مسروقہ موٹر سائیکل ضلع خیبر اور پشاور کی مقامی مارکیٹوں میں فروخت کرنے کا انکشاف کیاہے ملزمان کی نشاندہی پر 20 عدد سرقہ شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں ہیں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق مدعیان داود ولد شاہ حسین سکنہ تاج چوک شاہین مسلم ٹاون اور فہد ظفر ولد ظفر عزیر نے مقامی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ ان کے گھروں کے سامنے سے کسی نامعلوم ملزمان نے ان کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں جن کی رپورٹس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے دونوں واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی رورل طارق حبیب، ایس پی سٹی شفیع اللہ گنڈاپور،ڈی ایس پی چمکنی حیدر علی، ڈی ایس پی سبرب عتیق شاہ، ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ عمر آفریدی اور ایس ایچ او تھانہ چمکنی ارباب نعیم پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا، ایس پی رورل اور ایس پی سٹی کی سربراہی میں ڈی ایس پی چمکنی حیدر علی، ڈی ایس پی سبرب عتیق شاہ، ایس ایچ او تھانہ چمکنی ارباب نعیم حیدر اور ایس ایچ اوتھانہ آغا میر جانی شاہ عمر آفریدی نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا، اسی طرح ڈ ی ایس پی سبرب عتیق شاہ نے سرکی گیٹ مارکیٹ کے آس پاس سادہ کپڑوں میں بھی پولیس اہلکار تعینات کئے جس کے دوران پولیس نے دو ملزمان جاوید ولد عبدالواحد سکنہ مہمند حسن خیل حال شہید آباد پھندو روڈ اور قاضی سلیم اکبر ولد قاضی محمد اکبر سکنہ بڈھنی کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل چوری کرنے کے بعد ضلع خیبر اور پشاور کے مقامی مارکیٹ میں اونے پونے داموں فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے 20 عدد مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران ملزمان سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -