ڈیرہ میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

ڈیرہ میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)وانڈاعمرخان میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا، نواب پولیس نے مقتول کے نانے کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب شہید کی حدودمیں وانڈاعمر خان میں جامی خان نامی شخص کی اراضی میں نامعلوم وجوہات کی بناپر جمیل ولد لعل دین سکنہ وانڈاعمر خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔ مقتول جمیل کی نعش چٹائی پر خون میں لت پت پائی گئی۔ تھانہ نواب شہید پولیس نے مقتول کے ناناکی رپورٹ پر نامعلوم ملزما ن کے خلاف قتل و اسلحہ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس نے موقع سے آلہ قتل پستول تیس بور فٹ میگزین وکارتوس برآمدکرلیے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -