غیر قانونی رینٹ اے کاراڈوں کیخلاف کارروائی،متعدد گاڑیاں بند
پشاور(کرائمز رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر کاشف ذوالفقار کی ہدایت پرٹریفک پولیس کی غیر قانونی رینٹ اے کار اڈوں کے خلاف قانونی کاروائی،متعدد گاڑیوں کو ٹریفک ٹرمینلز میں بند کردیاگیاتفصیلات کے مطابق پشاور کے مختلف بازاروں میں غیرقانونی رینٹ اے کار والوں نے اڈے بنا رکھے تھے جس کی وجہ سے ٹریفک کے رش میں بے تحاشا اضافہ ہورہا تھا جس پر چیف ٹریفک آفیسر نے ان کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے احکامات جاری کئے جس پرایس پی ہیڈ کوارٹرفضل احمد جان کی نگرانی میں مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی جس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، ڈی ایس پی سٹی نے نفری کے ہمراہ شہر کے مختلف شاہراوں پرغیر قانونی رینٹ اے کار اسٹینڈ /اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے تقریباً 45گاڑیوں کو ٹریفک ٹرمینلز میں بند کر کے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی۔