مریم نواز تھلیسیمیا کے مریض کارکن کی عیادت کیلئے ظفروال جائیں گی

مریم نواز تھلیسیمیا کے مریض کارکن کی عیادت کیلئے ظفروال جائیں گی
مریم نواز تھلیسیمیا کے مریض کارکن کی عیادت کیلئے ظفروال جائیں گی

  

ظفروال(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز تھلیسیمیا کے مریض کارکن کی عیادت کیلئے ظفروال جائیں گی جہاں مریم نوازشام 5بجے جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گی،ن لیگ کے جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازتھلیسیمیا کے مریض 18 سالہ ذکی الرحمان کی عیادت کیلئے ان کے گھر جائیں گی،ذکی الرحمان ن لیگ کاایک جوشیلاکارکن ہے،ذکی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نواز شریف اور مریم نواز سے ٹیلی فون پر گفتگو کی خواہش کااظہار کیا تھا،مریم نواز کی ظفروال آمد پر پرتپاک استقبال کیا جائے گا،نائب صدر ن لیگ شام 5 بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گی،ن لیگ کے جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /نارووال