حمزہ شہباز کو جسمانی ریمانڈ کیلئے آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

حمزہ شہباز کو جسمانی ریمانڈ کیلئے آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا
حمزہ شہباز کو جسمانی ریمانڈ کیلئے آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)رمضان شوگر ملز اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتارحمزہ شہباز کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواستیں مسترد ہونے پر نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کرلیا تھا،نیب کی ٹیم مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز کو آج احتساب عدالت میں پیش کرے گی،نیب کی جانب سے قائد حزب اختلاف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے ،نیب کے پراسیکیوٹر حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ پر دلائل دیں گے جبکہ حمزہ شہباز کے وکلا بھی دلائل دیں گے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور احتساب عدالت آنے والے راستوں کو کنٹینر لگا کربند کردیا گیا ہے جبکہ پولیس اور رینجرز کے دستے بھی عدالت کے باہر تعینات کئے گئے ہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور