بجٹ کے بعد ڈالر مہنگا ہو گیا

بجٹ کے بعد ڈالر مہنگا ہو گیا
بجٹ کے بعد ڈالر مہنگا ہو گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز حکومت نے 70 کھرب سے زائد کا بجٹ پیش کر دیاہے جس نے عوام کے ایک مرتبہ ہوش اڑا کر رکھ دیئے ہیں تاہم اب ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ ہو گیاہے جس کا اثر بھی براہ راست پاکستانی عوام پر پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 53 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر انٹر بینک میں پاکستان کی بلند ترین سطح 152 روپے پر پہنچ گیاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے ۔ 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر ہی 465 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے جس کے بعد انڈیکس 35 ہزاور 125 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

مزید : بزنس