ستاروں کی روشنی میں آپ کا 12 جون بدھ کا دن کیسا رہے گا

ستاروں کی روشنی میں آپ کا 12 جون بدھ کا دن کیسا رہے گا
ستاروں کی روشنی میں آپ کا 12 جون بدھ کا دن کیسا رہے گا

  

حمل

12جون  بدھ۔ رومانوی امور میں دلچسپی رہے گی۔ فریق ثانی کا تعاون حاصل ہو گا۔ شراکتی امور میں احتیاط برتیں۔ شریک کار یا کسی ساتھی کی طرف سے مخالفت کا سامنا ہو سکتا ہے، محتاط رہیں۔

ثور

12جون  بدھ۔ دوسروں کے ساتھ غیر ضروری بحث و مباحثہ سے گریز کریں۔ آپ نجی معاملات کو طے کر سکیں گے۔ آپکی ذہنی صلاحیتیں بڑھیں گی۔ جن کو بروئے کار لا کر ترقی و کامیابی حاصل کر سکیں گے۔

جوزا

12جون  بدھ۔ بچوں کی طرف سے سکون ملے گا۔ آپ کی محنت رنگ لائے گی۔ آپکی معلومات میں اضافہ ہو گا۔ ملازمتی امور میں خاص احتیاط برتیں۔ شراکتی کام میں شریک کار کیساتھ تعاون سے پیش آئیں۔

سرطان

12جون  بدھ۔ کام میں مصروف رہیں گے۔ آپکی محنت رنگ لائے گی۔ ملازمتی امور میں بہتری آئے گی۔ ملازمتی و کاروباری امور میں غفلت نہ برتیں۔ کاروبار میں استحکام کیلئے محنت و لگن سے کام کریں۔

اسد

12جون  بدھ۔ مہماتی کاموں میں دلچسپی رہے گی۔ کوئی حساس نوعیت کا مسئلہ درپیش ہو گا۔ کسی دوست کا تعاون حاصل رہے گا۔ کاروباری حلقوں میں آپ کو اچھے لفظوں میں یاد کیا جائے گا۔

سنبلہ

12جون  بدھ۔ ایسے لوگوں سے ملاقات کا امکان ہے جو آپکے خیالات و کردار کے معترف ہوں گے۔ نئے معاہدے عمل میں آئیں گے۔ اخراجات بڑھنے کا امکان ہے۔ کسی ثقافتی محفل میں شرکت کر سکیں گے۔

میزان

12جون  بدھ۔ کسی دوست کے ساتھ جذباتی ہونے کا خدشہ ہے لہٰذا محتاط رہیں۔ فن میں دلچسپی پید اہو گی۔ اولاد زندگی میں اہم کردار ادا کر سکے گی۔ حاسدین ملازمتی امور متعلقہ میں اپنے جوہر دکھا سکتے ہیں۔

عقرب

12جون  بدھ۔ کسی عزیز کیساتھ بحث و مباحثہ سے گریز کریں۔ شرپسند قسم کے لوگوں سے محتاط رہیں۔ عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہونگے۔ گھریلو امور میں سکون ہو گا۔ شریک حیات کیساتھ تعاون جاری رکھیں۔

قوس

12جون  بدھ۔ کسی دوست کے ساتھ شراکتی کام کرتے وقت دانشمندی سے کام لیں۔ ملازمتی امور میں فائدہ اور دوسروں سے امداد و تعاون کا حصول ممکن ہو سکے گا۔ ذاتی شخصیت معاشی امور میں کامیابی کا باعث ہو۔

جدی

12جون  بدھ۔ اہم فیصلے کرنے سے اجتناب کریں۔ اپنے قریبی لوگوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ کاروباری امور میں مصروف رہیں گے۔ رومانس کا موقع ملے گا۔ خوشگوار لمحات میسر ہوں گے۔

دلو

12جون  بدھ۔ کامیابی کا عنصر غالب رہے گا۔ اہل خانہ کے ساتھ الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ کسی نئے پراجیکٹ پر ریسرچ کر سکیں گے۔ کسی کے ساتھ مالی معاملات میں کوئی الجھن یا غلط فہمی پیدا ہو سکتی ہے۔

حوت

12جون  بدھ۔ اہل خانہ کے ساتھ وقت گزار سکیں گے۔ خود اعتمادی میں اضافہ ہو سکے گا۔ صحت مند تفریح اور عشق و محبت سے متعلقہ امور توجہ طلب، تزئین و آرائش اور تخلیقی کاموں میں دلچسپی بڑھے گی۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم