اسحاق ڈارکےخلاف آمدن سے زائداثاثوں کے ریفرنس کی سماعت 19جون تک ملتوی

اسحاق ڈارکےخلاف آمدن سے زائداثاثوں کے ریفرنس کی سماعت 19جون تک ملتوی
اسحاق ڈارکےخلاف آمدن سے زائداثاثوں کے ریفرنس کی سماعت 19جون تک ملتوی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں تفتیشی افسر نادرعباس کا بطور گواہ بیان ریکارڈ نہ ہوسکا،عدالت نے تفتیشی افسرسے ریفرنس دائرکرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کی مصدقہ نقل طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی،سابق وزیرخزانہ کیخلاف ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی،ریفرنس کے تفتیشی افسر نادرعباس کا بطور گواہ بیان ریکارڈ نہ ہوسکا،عدالت نے تفتیشی افسرسے ریفرنس دائرکرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کی مصدقہ نقل طلب کرلی ،عدالت نے ریمارکس میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے جس فیصلے میں ریفرنس دائرکرنے کاحکم دیااس کی تصدیق شدہ نقل پیش کریں،عدالت نے سماعت 19 جون تک ملتوی کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کرلیا،تفتیشی افسر ریفرنس میں استغاثہ کے آخری گواہ کے طور پر اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد