وزیراعظم کاخطاب قوم کے دل کی آواز ہے،عوام کرپشن کرنے والے کیساتھ نہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعظم کاخطاب قوم کے دل کی آواز ہے،عوام کرپشن کرنے والے کیساتھ ...
وزیراعظم کاخطاب قوم کے دل کی آواز ہے،عوام کرپشن کرنے والے کیساتھ نہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کاخطاب قوم کے دل کی آواز ہے،پاکستانی عوام کرپشن کاخاتمہ اوربدعنوان عناصرکاکڑااحتساب چاہتے ہیں،لوگ چاہتے ہیں ملک لوٹنے والوں کوعبرت کانشان بنادیاجائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کے خطاب پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرپٹ عناصرنے ملک وقوم کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا،ملک کولوٹنے والے انجام سے نہیں بچ سکیں گے،تحریک انصاف کی کرپشن کےخلاف جدوجہدنتیجہ خیز ثابت ہورہی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورمیں کرپشن کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا،عوام کرپشن کرنے والے کیساتھ نہیں،دیانتدارقیادت ہی ملک کومسائل سے نکالے گی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور