وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر خسرو بختیار کو سب کے سامنے شدید ڈانٹ پلا دی ، شرم سے پانی پانی کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر خسرو بختیار کو سب کے سامنے شدید ڈانٹ پلا دی ...
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر خسرو بختیار کو سب کے سامنے شدید ڈانٹ پلا دی ، شرم سے پانی پانی کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ روز اپنا پہلا بجٹ پیش کر دیاہے تاہم اس سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس دوران عمران خان نے وزیر برائے پلاننگ ، ڈیوپلمنٹ اینڈ ریفارمز مخدوم خسرو بختیار کو شدید ڈانٹ پلائی جس سے میٹنگ کا ماحول شدید کشیدہ ہو گیا ۔

ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں جس وقت وزیراعظم کو بریفنگ دینے کی خسرو بختیار کی باری آئی تو وہ ادھر اُدھر دیکھ کر فائل ڈھونڈنے لگے جس پر عمران خان کو غصہ آ گیا ۔ وزیراعظم نے بجٹ 2019-20 کی اہم فائل گھر بھول جانے پر خسرو بختیارکی شدید سرزنش کی ۔

معاملہ یہیں ختم نہیں ہوا بلکہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو ئی جس میں خسرو بختیار اپنے ذاتی ملازم کی دستاویزات جلد نہ لانے پر ڈانٹ ڈپٹ کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔تاہم آخر میں خسرو بختیار غصے میں اپنا موبائل ملازم کو تھماتے ہیں اور حکم دیتے ہیں کہ وہ موبائل تھام کر کمرے کے باہر کھڑا رہے ۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خسرو بختیار کے غصے کو دیکھ کر اندازہ لگایا جارہاہے کہ اہم ترین دستاویزات گھر بھولنے پر انہیں وزیراعظم کی جانب سے سخت سرزنش کا سامنا کرنا پڑاہے ۔

مزید : قومی