پرویزمشرف زندگی کی جنگ لڑرہے ہیں،سابق صدر کی التواکی درخواست پرفیصلہ محفوظ

پرویزمشرف زندگی کی جنگ لڑرہے ہیں،سابق صدر کی التواکی درخواست پرفیصلہ محفوظ
پرویزمشرف زندگی کی جنگ لڑرہے ہیں،سابق صدر کی التواکی درخواست پرفیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے سابق صدر کے وکیل کی پیشی کیلئے ایک موقع دینے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس طاہرہ صفدرکی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی،پرویزمشرف کے وکیل نے پیشی کیلئے ایک اورموقع دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ پرویزمشرف زندگی کی جنگ لڑرہے ہیں،وہ ذہنی اورجسمانی طورپراس قابل نہیں کہ ملک واپس آسکیں،وکیل صفائی کا کہناتھا کہ ہرتاریخ پرکیس کے التواکی استدعاکرنے پرشرمندگی ہوتی ہے،سابق صدر کے وکیل نے کہا کہ پرویزمشرف وہیل چیئرپرہیں اورچل بھی نہیں سکتے،ایک موقع اوردیاجائے تاکہ وہ خودعدالت میں پیش ہوسکیں،جسٹس طاہرہ صفدر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تواس معاملے پرحکم جاری کررکھاہے،وکیل صفائی نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے حکم سے آگاہ ہوں،انسانی ہمدردی کے تحت استدعاکررہاہوں۔
جسٹس طاہر ہ صفدر نے استغاثہ کے وکیل ڈاکٹر طارق حسن کے ملزم کی صحت پردلائل طلب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیاآپ ملزم کی جسمانی صحت کیخلاف بات کررہے ہیں؟جسٹس نذر اکبر نے استفسار کیا کہ کیاآپ پرویزمشرف کی صحت کی تصدیق کراناچاہتے ہیں؟ وکیل استغاثہ نے کہا کہ جی نہیں ہم ایسا نہیں چاہتے،عدالت نے ملزم کابیان ویڈیو لنک کے ذریعے کرنے کاموقع دیا،عدادلت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پرویزمشرف کی التواکی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا جوکچھ دیرمیں سنایاجائےگا ۔