وزیراعظم عمران خان نے بجٹ تقریر ختم ہونے کے بعد اپنی نشست پر کھڑے ہو کر کیا اشارہ کیا؟ بڑی خبر آگئی

وزیراعظم عمران خان نے بجٹ تقریر ختم ہونے کے بعد اپنی نشست پر کھڑے ہو کر کیا ...
وزیراعظم عمران خان نے بجٹ تقریر ختم ہونے کے بعد اپنی نشست پر کھڑے ہو کر کیا اشارہ کیا؟ بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آ باد ( آ ئی این پی ) قو می اسمبلی میں بجٹ تقریر ختم ہونے اور مالی بل پیش ہونے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے وکٹری کا نشان بنایا، بجٹ تقریر کے دوران وزراءکے ساتھ بات چیت میں مصروف رہے،بعض مواقعوں پر جذباتی انداز میں بھی وزرا کے ساتھ بات چیت کرتے رہے اور کبھی کبھی مسکراتے رہے۔منگل کو قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا۔

وزیر مملکت برائے ریو نیو حماد اظہر کی بجٹ تقریر دوران وزیر اعظم عمران خان مسکراتے رہے اور وزراءکے ساتھ بات چیت میں مصروف رہے۔ بعض مواقع پر جذباتی انداز میں بھی وزرا کے ساتھ بات چیت کرتے رہے۔ وفاقی وزراءمراد سعید،فواد چوہدری ،شہریار آفریدی،علی محمد خان،علی زیدی ،فیصل واڈا،شیریں مزاری،اعظم سواتی نے وزیر اعظم کو اپنے حصار میں لئے رکھا اور بجٹ تقریر ختم ہونے تک ان کے گرد کھڑے رہے۔

بجٹ تقریر ختم ہونے کے بعد وزیر اعظم عمران خان اپنی نشست پر کھڑے ہو گئے اور اپوزیشن کی جانب رخ کر کے دونوں ہاتھ بلند کر کے خوشی کا اظہار کیا۔