حکومت کی وہ اتحادی جماعت جس نے بجٹ کے سلسلے میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت ہی نہیں کی، بڑی خبر آ گئی

حکومت کی وہ اتحادی جماعت جس نے بجٹ کے سلسلے میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے ...

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی اجلا س میں بی این پی مینگل نے شمولیت سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس وزیر اعظم کی زیر صدارت ہوا جس میں اتحادی جماعتوں کے اراکین نے بھی شرکت کی،تاہم تحریک انصاف کی پارلیمانی کے اجلاس میں بی این پی مینگل نے شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا اور ارکان شریک نہیں ہوئے۔

ڈاکٹر جہانزیب جمال دینی نے بتایاکہ ہم تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کر نے کا فیصلہ کیا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد