”حکومت جلد پرائز بانڈ ختم کرنے جارہی ہے“ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا اعلان

”حکومت جلد پرائز بانڈ ختم کرنے جارہی ہے“ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا اعلان
”حکومت جلد پرائز بانڈ ختم کرنے جارہی ہے“ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا اعلان

  

اسلام آباد(آن لائن) چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ 800 سی سی کی گاڑی پر ٹیکس لگایا گیاہے کیونکہ گاڑی والا غریب نہیں ہے حکومت جلد پرائز بانڈز کو بھی ختم کرنے جا رہی ہے اس حوالے سے کام جاری ہے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ یہ کہناغلط ہے کہ بجٹ میں ہر چیز پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے ہم نے 800 سی سی کی گاڑی پر ڈیوٹی عائد کی ہے کیونکہ گاڑی والا غریب نہیں ہے اگر غریب پر ٹیکس لگا ہے تو بتائیں ہم نے 6 لاکھ روپے سے کم تنخواہ والے شخص پرٹیکس نہیں لگایا اب نان فائلر رہنا نا ممکن ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سارا بوجھ مینو فیکچرز پر ہے۔ ہمارے پاس بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات موجود ہیں لیکن ہم لوگوں کو تنگ نہیں کرنا چاہئے ہم جلد پرائز بانڈز کو بھی ختم کر دیں گے اس سلسلے میں کام جاری ہے۔

مزید :

بزنس -علاقائی -اسلام آباد -