وزیراعظم اور صدر کے طیاروں کے لئے بجٹ میں کتنی رقم رکھی گئی ہے؟ جان کر پاکستانیوں کو بے حد حیرت ہوگی

وزیراعظم اور صدر کے طیاروں کے لئے بجٹ میں کتنی رقم رکھی گئی ہے؟ جان کر ...
وزیراعظم اور صدر کے طیاروں کے لئے بجٹ میں کتنی رقم رکھی گئی ہے؟ جان کر پاکستانیوں کو بے حد حیرت ہوگی

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے دو وی وی آئی پی گلف اسٹریم کی مرمت اور بحالی کے لئے 41کروڑ روپے ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی۔ گو کہ ان طیاروں کو استعمال کرنے والی شخصیت کا بجٹ دستاویزات میں ذکر نہیں ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ یہ طیارے وزیراعظم عمران خان اور صدر عارف علوی کے زیراستعمال ہیں۔ مذکورہ ضمنی گرانٹ کی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ مارچ میں دی تھی جس کا اظہار پارلیمنٹ سے حتمی منظوری کے لئے بجٹ دستاویز ات میں کیا گیا ہے۔ دفاعی پیداوار ڈویژن ان کی نگہدا شت کا ذمہ دار ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گوکہ گرانٹ کی مظوری دے دی لیکن وہ وزارت دفاعی پیداوار اور پاک فضائیہ کے درمیان فنڈز کی منتقلی کے حوالے سے اختلافات کو حل نہیں کراسکی۔فنڈز مختص کرنے کے لئے مالی ڈسپلن اور اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ مذکورہ دونوں طیارے اس وقت بحالی کے لئے ایئرہیڈکوارٹرز میں موجود ہیں، فنڈز مختص کرنے کے طریقہ کار دو متعلقہ وزارتوں وزارت دفاعی پیداوار اور وزارت دفاع کے درمیان یکم جولائی 2019ءسے ہموار کیا جائے۔ 41 کروڑ روپے 29 لاکھ ڈالرز کی ضمنی گرانٹ کے لئے وزارت دفاعی پیداوار کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی نے تبادلہ خیال کے بعد منظوری دی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد