اگر آپ کے پاس گاڑی یا موٹرسائیکل ہے تو اب سالانہ کتنا ٹیکس دینا پڑے گا؟ جانئے

اگر آپ کے پاس گاڑی یا موٹرسائیکل ہے تو اب سالانہ کتنا ٹیکس دینا پڑے گا؟ جانئے
اگر آپ کے پاس گاڑی یا موٹرسائیکل ہے تو اب سالانہ کتنا ٹیکس دینا پڑے گا؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے ٹرانسپورٹ کا کاروبار کرنے والی مسافر بسوں‘ ویگنوں سے نئے ریٹ سے ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فنانس بل 2019ءکے مطابق چار سے زائد اور دس نشستوں تک کی موٹر وہیکل کے مالک سے پچاس روپے فی سیٹ سالانہ‘ 10سے 20تک نشستوں والی گاڑی سے 100روپے فی نشست سالانہ‘ 20یا اس سے زائد مسافروں کو لے جانے والی گاڑی کے مالک سے 300روپے فی سیٹ سالانہ ٹیکس لیا جائیگا۔

پرائیویٹ موٹر وہیکل آئندہ مالی سال سے ایک ہزار سی سی تک 8سو روپے فی نشست سالانہ اور ایک ہزار ایک سے گیارہ سو ننانوے سی سی کی وہیکل پر 15سو روپے فی نشست سالانہ‘ بارہ سو سی سی سے بارہ سو ننانوے سی سی تک 1750روپے فی نشست سالانہ‘ 13سو سی سی سے 1499سی سی تک 25سو روپے فی نشست سالانہ‘ پندرہ سو سے 1599 سی سی تک 3750روپے سالانہ‘ 1600سے 1999سی سی تک 45سو روپے فی نشست سالانہ‘ 2000سی سی سے بڑی گاڑیوں کے مالکان سے 10ہزار روپے فی نشست سالانہ ٹیکس وصول ہوا کریگا۔