نوازشریف ودیگرکانام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف متفرق درخواست پر وزارت داخلہ کو نوٹس جاری

نوازشریف ودیگرکانام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف متفرق درخواست پر وزارت داخلہ ...
نوازشریف ودیگرکانام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف متفرق درخواست پر وزارت داخلہ کو نوٹس جاری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہو رکی مقامی عدالت نے نوازشریف و دیگر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف متفرق درخواست پرمرکزی درخواست کی بحالی کی استدعا منظور کر لی ،عدالت نے وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکی مقامی عدالت میں نوازشریف ودیگرکانام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف متفرق درخواست کی سماعت ہوئی ، درخواست میں نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن(ر)صفدرکانام ای سی ایل سے نکالنے کی استدعاکی گئی ،عدالت نے مرکزی درخواست کی بحالی کی استدعامنظور کرلی ، عدالت کاوزارت داخلہ کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور