پاکستان پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام عید ملن تقریب کا انعقاد

پاکستان پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام عید ملن تقریب کا انعقاد
پاکستان پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام عید ملن تقریب کا انعقاد

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) عید الفطر کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی یو اے ای نے پارٹی ورکرز کے لئے عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا جو شارجہ کے ایک ریسٹورنٹ میں ہوا۔

اس پارٹی میں پی پی پی کے ورکرز کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ ن کے عہدیداران غلام مصطفی مغل، خواجہ عبدالوحید پال، محمد غوث قادری، راجہ ابوبکر آفندی، ملک شہزاد یونس اور ڈاکٹر محبوب احمد کو بھی مدعو کیا گیا تھا جبکہ پی پی پی کی طرف سے ملک خادم شاہین، سردار جاوید یعقوب، میاں منیر ہانس، سید سجاد حسین شاہ، زاہدہ ملک، ملک محمد اسلم، شفیق صدیقی، قاسم بلوچ، فصل درانی، علی گوہر شاہانی، رضوان عبداللہ، حافظ طارق محمود، محمد جمیل سلطانی، قیصر خان آفریدی، ناصر رشید بڑالوی اوردیگر بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔

عید ملن پارٹی کے اس موقع پر پہلے تو ایک دوسرے اور اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عید الفطر کی مبارکباد دی گئی اور انہیں نیک تمنائیں بھیجوائیں جبکہ بعد میں پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت پر تنقیدی توپوں کے دھانے کھول دئیے۔

پی پی پی اور مسلم لیگ ن کے راہنماﺅں نے اس موقع پر تقاریر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کی معیشت بالکل تباہ کرکے رکھ دی ہے۔ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے جبکہ ان گنت ٹیکسز نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ غریب لوگ غربت کی چکی میں پس رہے ہیں، ملک مزید قرضوں کے بوجھ تلے دب گیا ہے، عوام الناس کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا جبکہ افراتفری اور اقرباءپروری کا دور دورہ ہے۔ پی ٹی آئی کے صاحب اقتدار لوگ اور وزراءاپنوں کو نوازنے میں لگے ہوئے ہیں جبکہ بیروزگار کھجل خراب ہورہے ہیں۔

مقررین نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف تحریک میں مکمل سپورٹ کریں گے اور اپوزیشن تحریک کی حمایت کریں گے تاکہ اس حکومت سے پاکستان کے عوام کا پیچھا چھڑایا جاسکے۔ پی پی پی کے مقررین نے کہا کہ ہم ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے چھوڑے ہوئے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے لئے مزید کام کریں گے او راپنے قائدین کی ہدایت پر اپنا تن من دھن نچھاور کردیں گے۔

مزید : عرب دنیا