آپ کی تنخواہ پر اب کتنا ٹیکس لگا کرے گا ؟ روزنامہ پاکستان کے کیلکولیٹر سے با آسانی معلوم کریں

آپ کی تنخواہ پر اب کتنا ٹیکس لگا کرے گا ؟ روزنامہ پاکستان کے کیلکولیٹر سے با ...
آپ کی تنخواہ پر اب کتنا ٹیکس لگا کرے گا ؟ روزنامہ پاکستان کے کیلکولیٹر سے با آسانی معلوم کریں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ روز اپنا پہلا بجٹ پیش کر دیاہے جس میں انکم ٹیکس کی شرح میں اضافہ اور نئی سلیبز متعارف کروانے کی تجاویز دی گئیں ہیںتاہم اس وقت ہر کسی کو یہ معلوم کرنے بے چینی ہو گی کہ اس کی تنخواہ پر کتنا ٹیکس لاگو ہو گا اور اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے روزنامہ پاکستان نے خصوصی کیلکولیٹر کے ذریعے یہ مشکل بھی حل کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اگر آپ اپنی تنخواہ پر ٹیکس کی شرح جاننا چاہتے ہیں تو اپنی ماہانہ تنخواہ کو اوپر دیئے گئے کیلکولیٹر میں درج کریں اور باآسانی اپنی تنخواہ پر عائد ہونے والی ٹیکس کی شرح جانیں ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر مملکت حماد اظہر نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ 2018 میں کم سے کم قابل ٹیکس آمدن 12 لاکھ روپے مقررکی گئی تھی جس کے باعث محصولات کی مدمیں 80ارب کا نقصان ہوا تاہم اب تنخواہ دار افراد کے لیے قابل ٹیکس آمدن کی کم سے کم حد 6لاکھ روپے کرنے اور غیرتنخواہ دار طبقے کیلئے قابل ٹیکس آمدن کی کم سے کم حد 4لاکھ روپے کرنے کی تجویز ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 6لاکھ روپےسے زائد آمدن والے تنخواہ دار کے لیے 5 سے 35 فیصد کے11 سلیبز متعارف کرانے اور غیر تنخواہ دار 4 لاکھ روپے سے زائد آمدن کے لیے 5 سے 35 فیصد ٹیکس کے8 سلیبز متعارف کرانے کی تجویز ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی