وسیم اکرم کی اہلیہ پاکستان کو جیتتے دیکھنا چاہتی ہیں یا آسٹریلیا کو ؟ اپنی خواہش بتا دی

وسیم اکرم کی اہلیہ پاکستان کو جیتتے دیکھنا چاہتی ہیں یا آسٹریلیا کو ؟ اپنی ...
وسیم اکرم کی اہلیہ پاکستان کو جیتتے دیکھنا چاہتی ہیں یا آسٹریلیا کو ؟ اپنی خواہش بتا دی

  

لندن (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف میچ آج دوپہر اڑھائی بجے شروع ہو گا تاہم اس موقع پر سب سے زیادہ دلچسپ امر یہ ہے کہ وسیم اکرم کی اہلیہ شنیر اکرم نے کہاہے کہ وہ 60 فیصد پاکستان اور 40 فیصد آسٹریلیا کی ٹیم کا ساتھ دیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بتایا کہ ان کی اہلیہ شنیرا اکرم چاہتی ہیں آج کا میچ بھی بارش کی ہی نذر ہو جائے جبکہ دوسری جانب آج پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ میں بارش کی پیشگوئی بھی موجود ہے ۔وسیم اکرم کا کہناہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ ہونا دونوں ہی ٹیموں کیلئے اہم ہے کیونکہ دونوں ٹیمیں ہی دو پوائنٹس حاصل کرنا چاہتی ہیں ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ٹاﺅنٹن میں پاکستان اور آسٹریلیا ورلڈ کپ میں دسویں بار آمنے سامنے ہوں گے جبکہ گزشتہ ورلڈ کپ کے میچز میں آسٹریلیا پانچ اور پاکستان چار میچز میں فتح یاب رہاہے ۔

مزید : کھیل