صدرمملکت کی بی این پی مینگل سے آج ہونےوالی ملاقات منسوخ

صدرمملکت کی بی این پی مینگل سے آج ہونےوالی ملاقات منسوخ
صدرمملکت کی بی این پی مینگل سے آج ہونےوالی ملاقات منسوخ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی بی این بی کے رہنما سردار اختر مینگل سے آج ہونے والی ملاقات منسوخ ہو گئی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی بی این بی مینگل سے آج ہونے والی ملاقات منسوخ ہو گئی ،صدرمملکت نے مصروفیات کے باعث بی این پی مینگل سے ملاقات منسوخ کی،وزیر دفاع پرویز خٹک اب بی این پی مینگل کے رہنماوَں سے ملاقات کریں گے ،وزیردفاع اوربی این پی مینگل کے وفد میں ملاقات پارلیمنٹ لاجز میں ہوگی

واضح رہے کہ بی این پی مینگل کے وفدنے گزشتہ روز پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی،ذرائع کے مطابق بی این پی مینگل نے بجٹ کی حمایت اپنے معاہدے پر عمل درآمد سے مشروط کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد