پارک لین کیس،فاروق ایچ نائیک کی آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی استدعا

پارک لین کیس،فاروق ایچ نائیک کی آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی ...
پارک لین کیس،فاروق ایچ نائیک کی آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی استدعا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ میں پارک لین کیس میں آصف زرداری کی درخواست ضمانت پروکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت سے سابق صدر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی استدعا کردی،عدالت کی فاروق نائیک کوالگ درخواست دائرکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 17 جون تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں پارک لین کیس میں آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،سابق صدر کی جانب سے فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے، وکیل سابق صدر نے کہا کہ آصف زردای سے ہدایات لینی تھیں لیکن انہیں لایاہی نہیں گیا،آصف زرداری کی عدالت میں موجودگی ضروری ہے،فاروق نائیک نے استدعا کی کہ عدالت آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرجاری کرے، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہا کہ آصف زرداری جسمانی ریمانڈپرہیں،جسمانی ریمانڈ سے انہیں عدالت نہیں لاسکتے،عدالت نے استفسار کیا کہ آصف زرداری گرفتارہیں،کیاریاست پیش کرنے کی پابندہے؟فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ عدالت پروڈکشن آرڈرجاری کرے توملزم پیش ہوسکتا ہے،عدالت نے فاروق نائیک کوالگ درخواست دائرکرنے کی ہدایت کر دی،وکیل آصف زرداری نے کہا کہ کل تک الگ درخواست دائرکر دوں گا،اسلام آبادہائیکورٹ نے سماعت 17 جون تک ملتوی کردی۔