آسٹریلیا کیخلاف اہم ٹاکرا، شاداب خان کو ڈراپ کر کے کسے شامل کر لیا گیا؟ حیران کن خبر آ گئی

آسٹریلیا کیخلاف اہم ٹاکرا، شاداب خان کو ڈراپ کر کے کسے شامل کر لیا گیا؟ حیران ...
آسٹریلیا کیخلاف اہم ٹاکرا، شاداب خان کو ڈراپ کر کے کسے شامل کر لیا گیا؟ حیران کن خبر آ گئی

  

ٹاﺅنٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف اہم میچ کیلئے لیگ سپنر شاداب خان کو ڈراپ کر کے ان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کپتان سرفراز احمد نے بتایا کہ انہوں نے میچ کیلئے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور لیگ سپنر شاداب خان کو ڈراپ کر کے ان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹاﺅنٹن کی وکٹ پر گھاس موجود ہے اور اسے خاص طور پر فاسٹ باﺅلرز کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قومی ٹیم نے سپنر شاداب خان کو ڈراپ کر کے فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا ہے تاکہ وکٹ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے آسٹریلین بیٹنگ لائن کو قابو کیا جا سکے۔

مزید : کھیل