ایک طرف عوام کو خرچہ کم کرنے کی تلقین دوسری جانب ایوان صدر میں 27 کروڑ روپیہ کس کام پر لگا دیا گیا ؟ جان کر پاکستانیوں کی آنکھوں میں آنسو آ جائیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ روز اپنا پہلا بجٹ پیش کر دیا گیاہے جس میں نئے ٹیکسز کی بھرمارکر دی گئی ہے اور تنخواہ دار افراد پر بھی بوجھ بڑھا دیا گیاہے تاہم سادگی کے بیانیہ اپنانے والی حکومت کے بارے میں سینئر صحافی روف کلاسرا نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر پاکستانیوں کے آنکھوں میں آنسو آ جائیں گے ۔
نجی ٹی وی ’ آپ نیوز‘ کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی روف کلاسرا نے نے کہا کہ میرے سامنے ایک دستاویز موجود ہے جوکہ منسٹری کی اپنی ہے ، جس کے مطابق 27 کروڑ روپے ڈاکٹر عارف علوی کے ایوان صدر پر خرچ کیے گئے ہیں ۔ روف کلاسرا بات کر رہے تھے جس دوران خاتون میزبان نے سوالیہ انداز میں کہا کہ یہ ایوان صدر کی تزین و آرائش پر خرچ کیے گئے ہیں ۔
روف کلاسرا نے اپنی گفتگو کو جاری رکھا اور کہا کہ مجھے سمجھا دیں کہ اس ملک میں اتنا بڑا سفید ہاتھی ایوان صدر پالنے کیا ضرورت ہے ، اس کا کام کیاہے ، ماضی میں صدر ممنون حسین کی سیکیورٹی کیلئے چالیس کروڑ روپے کے سیکیورٹی آلات خریدے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایسی کونسی ضرورت آن پڑی تھی ، آپ نے وہاں گھر ، محلات بنانے تھے یا پھر ایوان صدر کی شان میں کوئی کمی آ گئی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے تنخواہ دار طبقے کیلئے مزید ٹیکس لگا دیئے ، آپ نے کوئی ریلیف نہیں دیا ۔ روف کلاسرا نے کہا کہ عمران خان کو ان چیزوں کے بارے میں بریف نہیں کیا گیا ہوگا اور عارف علوی کا بیان میں ابھی بتا دیتا ہوں کہ انہوں نے کہناہے کہ یہ تو میرے علم میں ہی نہیں ہے ۔سینئر صحافی نے کہا کہ اس کی منظوری وزیراعظم سے لی گئی ہے ۔